• news

شجاعت کا سراج الحق کو فون‘ لاک ڈاؤن میں جماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کوفون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کرونا کے حوالے سے جماعت اسلامی کی ریلیف سرگرمیوں کو سراہا اور ان کی تعریف و تحسین کی۔

ای پیپر-دی نیشن