• news

پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر امداد پچھلے پیکج کے علاوہ ہے: آئی ایم ایف

واشنگٹن / نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ/ اے پی پی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی امداد جاری 6 ارب پروگرام کے علاوہ ہے، موجودہ ہنگامی صورتحال کے خاتمے پر اصلاحات پر کام ضروری ہو گا، 6 ارب ڈالر قرض پر آئی ایم ایف کا سیکنڈ ریویو جلد ہوگا۔ دریں اثناء ایک انٹرویو میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جوا نے کہا ہے کہ ایسے علاقے جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد انتہا تک پہنچ چکی ہے وہاں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔دنیا کو صحت بحران کا سامنا ہے جس میں معیشتوں کے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے اور مصنوعات کی مانگ کو تحریک دینے کے روایتی طریقے نہیں اپنائے جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری ادارے اور صنعتیں دوبارہ کھولنے کے عمل میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ c

ای پیپر-دی نیشن