• news

رمضان المبارک میں گھر پر نماز اور تراویح ادا کروں گا: فضل الرحمان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر کسی بات پر اتفاق رائے ہو جائے تو اس کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اتفاق رائے کے بعد میری ذاتی رائے بس ذاتی رائے رہ جاتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں تمام مسالک کے علماء کرام کا اجلاس ہوا تھا اس میں ہم نے اپنی کچھ تجاویز دی تھیں ابتداء میں ہماری اور ان کی تجاویز مشترکہ تھیں بھارت کے علماء کی مساجد کے حوالے سے جو تجاویز آئیں وہ بھی تقریباً اس کے برابر تھیں۔ رمضان المبارک میں گھر میں نماز ادا کروں گا اور تراویح بھی گھر میں پڑھوں گا۔ ہمیں حدود و قیود کا خیال رکھنا چاہئے، کوشش کروں گا کہ رمضان میں مسجد جا کر وہاں کسی اجتماع کا سبب نہ بنوں۔

ای پیپر-دی نیشن