اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 روپے تک کمی کا امکان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اگلے ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 31 روپے تک کمی کا امکان ہے، انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں بھی کمی ہوں گی۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 22 روپے کمی ہو سکتی ہے۔