گوجرانوالہ: فوڈاتھارٹی ٹیموں کی کارروائی ‘ غیر معیاری 650لٹر دودھ تلف
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پرڈیری سیفٹی ٹیموں نے شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی کارروائیوں کے دوران ڈیری سیفٹی ٹیموں نے تقریباً28 گاڑیوں میں موجود 13ہزار40 لیٹر دودھ چیک کیا مزید برآں پُنڈوالا چوک میں واقع ملک شاپ کو غیر معیاری دودھ کی فروخت پر 15ہزار روپے جرمانہ اور موقع پر موجود 650 لیٹر کم ایس این ایف والا دودھ تلف کردیا۔