• news

کامونکے : نوجوا ن سے موٹرسائیکل ٹکرانے کے باعث خاتون سمیت 4افرادزخمی

کامونکے (نامہ نگار)موٹرسائیکل کے پیدل جاتے ہوئے نوجوان سے ٹکرانے کے باعث خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز فیروزوٹواں کا 22 سالہ ذیشان اپنی خالہ کلثوم بی بی اوراسکے 8 سالہ بیٹے عون عباس کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسیالکوٹ جارہے تھے کہ جی ٹی روڑ پر مین بازار کے قریب پیدل سڑک عبور کرنے والے محلہ مومن پورہ کے نوجوان وقار سے تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل ٹکرا گئی جس سے وقار،موٹرسائیکل سوار ذیشان، خاتون کلثوم بی بی، اور عون عباس شدید زخمی ہوگئے ۔ وقار کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن