نوشہرہ ورکاں:زمینی تنازعہ پر منج اورچندھڑگروپ میں فائرنگ سے2افرادزخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں بیگ پور میں زمین پر قبضہ کے تنارعہ پر منج گروپ اور چندھڑ گروپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں منج گروپ کے دو افراد 38 سالہ وقاص اور 36 سالہ نویدفائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔