نوشہرہ ورکاں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاگرلز کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ر) گوجرانوالہ چوہدری علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ گرلز کالج نوکھر میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر حیدر خان نے انہیں قرنطینہ سنٹر بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ الحمداللہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کوئی کروناکا مریض نہیںلیکن کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کے لیے انتظامیہ چوکس ہے۔ اس موقع پر چوہدری علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے ۔جس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ لوگوں کو بروقت سہولیات فراہم کر رہی ہے عوام کو بھی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنا ہو گا اس موقع پر نعیم الرحمان، ہمایوں اکبر جنرل سیکرٹری تحریک انصاف تحصیل نوشہرہ ورکاں، چوہدری عباس سکیھو، چوہدری منور حسن نمبردار، چوہدری مالک سیکھو بھی وہاں موجود تھے۔