قصور: لین دین کا تنازعہ‘ مخالفین نے ایک شخص کے بال مونڈ دئیے
قصور(نمائندہ نوائے وقت)گلبر گ کا لونی قصور میں لین دین کے تنازعہ پر خاتون نے بیٹوں کی مدد سے گھر بلا کر ایک شخص کے بال مونڈ دیئے۔ کوٹ غلام محمد کے رہائشی کاشف علی نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ گلبرگ کالونی کی رہائشی رقیہ بی بی نے مجھے فون کرکے گھر بلایا اور لین دین کے تنازع پر اپنے بیٹے اعجاز احمد اور اذان احمد کی مدد سے مجھے کرسی پر باندھ دیا اورمیرے سر کے بال مونڈ دیئے ۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔