تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینا خوش آئندہ ہے: عظیم سراء
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے معروف بزنس مین ،ڈائریکٹر ریگل سٹی شیخوپورہ چوہدری محمد عظیم سراء نے کہا کہ حکو مت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا آرڈیننس جاری کرکے اس شعبے میں ایک نئی روح پھونک دی ہے تعمیرات ایسی انڈسٹری ہے جس سے عمران خان کے اس وعدے کی تکمیل بھی ممکن ہو گی جس میں ایک کروڑ نوکری اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس مو قع پرنصراللہ ورائچ ، علی شہزاد ،نذر سیال ،کرنل فاروق ،حاجی اخلاق احمد ،چوہدری کاشف چٹھہ ،نعمان باجوہ ،رانا وقار ،ارشد علی ،چوہدری منظور ،شیخ سلیم،چوہدری اصغر علی ،احمد رضا ورک ،اے ڈی چوہدری ،عظیم نوشاہی اور دیگر بھی موجود تھے عظیم سراء نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دے کر ہمارا درینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔