قصور:معروف برانڈ کا سوڈا پینے سے مبینہ طورایک شخص جاں بحق
قصور(نمائندہ نوائے وقت)نواحی گاوں روسہ ٹبہ میں معروف برانڈ کا سوڈا پینے سے مبینہ طورایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ روسہ ٹبہ میں مبینہ طور پر ایک ہی خاندان کے چند لوگوں نے معروف برانڈ کی سوڈا واٹر بوتل پی تو سجادکی حالت اچانک خراب ہوگئی جسے پتوکی ہسپتال علاج کے لئے لیجا یا گیا مگر اسے لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیاگیا جہاں اسکی موت واقع ہو گئی ۔سجاد کے ورثاء کی درخواست پرپولیس مصروف کارروائی ہے۔