مسلمان وبا کو روکنے کیلئے گھروں میں نماز ادا کریں،سعودی علماء
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے علماء اور مذہبی سکالروں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گھروں میں نماز ادا کریں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی کونسل برائے سینئر سکالرز نے ایک بیان میں دنیا کے تمام ملکوں کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اس وباء کی روک تھام کے لیے گھروں میں عبادت کریں تاکہ اس وباء پر قابو پایا جاسکے۔