• news

گھرمیں نماز جمعہ پڑھانے والے مصری پیش امام برطرف

قاہرہ(اے پی پی) مصری وزارت اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا لاک ڈائون کے حوالے سے لگائی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے اور گھر میں نماز جمعہ پڑھانے والے ایک مسجد کے خطیب کو برطرف کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت اوقاف سے منسلک ایک خطیب اور مسجد کے امام محمد ربیع شحاتہ یوسف کو گھر میں نماز جمعہ پڑھانے اور کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں برطرف کردیا گیا ہے۔ وہ آئندہ جمعہ کی نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن