• news

رائے ونڈ پولیس کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ 150خاندانوں میں راشن تقسیم

سندر (نامہ نگار)رائے ونڈ پولیس نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ 150خاندانوں میں راشن تقسیم کیا تفصیلات کے مطابق رائے ونڈشہر کو ریڈ زون قرار دئیے جانے کے بعد شہر میں موجود متوسط اور مزدور طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے رائے ونڈ پولیس نے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی فہرست بنائی ایس ایچ او سٹی سید محمد ثقلین شاہ نے متاثرہ گھرانوں میں راشن تقسیم کیا بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمد ثقلین شاہ نے کہا کہ پولیس عوام کی مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ ہے رائے ونڈ ریڈ زون کے رہائشی اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن