چند ہفتوںمیں تمام شعبہ جات سست روی کا شکار ہوئے:عامر قدیر
لاہور( کامرس رپورٹر )چیئرمین ریو نیو ایڈوائزرزایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی کے اثرات لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے،اس اقدام سے سرمائے کی قلت ختم کرنے میں مدد ملے گی ، حالیہ چند ہفتوں میں تمام شعبہ جات بد ترین سست روی کا شکار ہوئے ہیں ،موجود ہ حالات میں حکومت کو ٹیکس پالیسی پر از سر نوغور کرنا ہوگا جس کے تحت ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کی جائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کیلئے جو ریلیف دیا گیا ہے معیشت کو اس سے کئی گنا زیادہ نقصان ہوا ہے اس لئے ہمیں تما م شعبوں کو فعال کرنا ہوگا اور اس کیلئے انہیں ہر طرح کی مراعات دی جائیں۔