• news

کاہنہ :پولیس کا پھل فروشوں پر تشدد‘ رشوت لیکر چھوڑ دیا

کاہنہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کے احساس کفالت سنٹر کے دورے کے دوران پولیس کا پھل فروشوں اور دوکانداروں پر تشدد، بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا، پھل فروشوں کا متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کاچھا روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول میں قائم احساس کفالت سنٹر کے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کے سکواڈ نے ہارڈ وئیر اور پھل فروش دوکانداروں پر بے پناہ تشدد کیا۔

ای پیپر-دی نیشن