احتساب کی آڑ میں انتقام کو برداشت نہیں ،برجیس طاہر
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ احتساب کا راگ الاپنے والے آٹا اور چینی چوری کا قوم کوحساب دیں،ایسا نہ کیا تو وقت آنے پر قوم حکمرانوں کا کڑا احتساب کرینگے،ہم احتساب کیخلاف نہیں،بلا امتیاز احتساب کی حمائت کرتے ہیں مگر احتساب کی آڑ میں انتقام کو برداشت نہیں کیا جائیگا،وہ صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے،یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری علی طارق چیمہ اورلیگی رہنما محمد جاوید انور بھٹی بھی موجود تھے۔،چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑمیاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سمیت لیگی قائدین پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکا،یہی وجہ ہے کہ نیب کی اعلی عدالتوں میں سبکی ہوئی،صرف احتساب کی آڑ میں انتقام کانشانہ بنا کر بلا جواز جیلوں میں ڈالا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خاں اور شہزاد اکبر کی ملی بھگت سے برطانوی اخبار میں لگوائی ہوئی جھوٹی اسٹوری کے خلاف برطانیہ کی عدالت میں میں کیس زیر سماعت ہے،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔