حکومت کی کرونا کے حوالے سے کارکردگی کو پوری قوم نے سراہا ہے:امجد سلطانی
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما امجد علی سلطانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کرونا وبا کے حوالے سے کارکردگی کو پوری قوم نے سراہا ہے۔ دیگر صوبے بھی پنجاب حکومت کے اقدامات کو سامنے رکھنے ہوئے تقلید کریںپنجاب میں مالی امداد کے پروگرام کی نگرانی خود وزیر اعلیٰ کررہے ہیں مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹرز پر مستحق افراد کے لئے ضروری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں ، سنٹرز پر سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔