• news

زکوۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لئے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں سال کے لئے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقررکیا گیا ہے،اور مقررہ نصاب کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو یکم رمضان المبارک کو بچت کھاتوں سے کٹوتی کی ہدایت کردی ہے۔مقررہ نصاب کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 46 ہزار 329 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکو? کی رقم منہا کرلی جائے گی، زکوۃ نفع نقصان کی شراکت داری کی بنیادوں پر کھولے جانے والے اکا?نٹس اور بچت کھاتوں سے منہا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن