اربوں کا آٹا، چینی سکینڈل، خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کیا جاسکتا: نیب
اسلام آباد (صباح نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب) نے کہا ہے کہ وہ آٹا اور چینی کے اربوں روپے کے سکینڈل پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔ نیب نے آٹا اور چینی سکینڈل کے حوالہ سے جامع، مفصل، آزادانہ اورقانون کے مطابق کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، آٹا اور چینی کا سکینڈل پرائم میگا سکینڈل ہے ۔اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب اس وقت جامع تحقیقات کے حوالہ سے تمام قانونی تقاضوں کا جائزہ لے رہا ہے اور نیب کے اعلیٰ حکام اس پورے معاملہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتا یا ہے کہ نیب اس پورے معاملہ میں خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا کیونکہ اربوں روپے کی ڈکیتی کامعاملہ ہے اورآٹا اور چینی کا جو سکینڈل ہے یہ پرائم میگا سکینڈل ہے کیونکہ پہلے ہی نیب بہت سارے میگا سکینڈلز کی تحقیقات کررہا ہے اور اب اس معاملہ کے بھی تمام قانونی پہلوئوں کا گہرائی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور قانونی جائزے کے بعد بھر پور ، جامع ، آزادانہ اور قانون کے مطابق نیب کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔