• news

کراچی، ساہیوال کول پاور پلانٹس483ارب کا اضافی منافع کمائینگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کو پیش کی گئی اضافی بجلی منافع جات رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی اور ساہیوال میں لگے کوئلے کے پاور پلانٹس بھی بھاری منافع کما رہے ہیں۔ 30سالہ ٹیرف کے تحت لگے پورٹ قاسم ‘ ساہیوال کول پلانٹس 483 ارب کا اضافی منافع کمائیں گے۔ اضافی منافع کی ساری رقم بجلی کے صارفین کی جیب سے جائے گی۔ نیپرا ‘ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ان پاور پلانٹس کے منافع جات بڑھانے کے ذمہ دار ہیں۔ پاور پلانٹس کی لاگت اور منافع کی شرح کو پالیسی سے ہٹ کر بڑھایا گیا۔ کراچی اور ساہیوال کے ان بجلی منصوبوں میں چین اور قطری کمپنیاں سرمایہ کار ہیں۔ دونوں کول پاور منصوبوں میں منافع کی شرح1.39فیصد اضافی بڑھائی۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ کی لاگت میں 13ارب 16کروڑ کا اضافہ کیا گیا۔ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی لاگت میں 19.30ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن