• news

کراچی :ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں سڑکوں پر لانے کے لیے تین دن کا الٹی میٹم دیدیا

کراچی(صباح نیوز) صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد حسین شاہ بخاری نے گاڑیاں سڑکوں پر لانے کے لیے تین دن کا الٹی میٹم دے دیااور کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ کو مفت مشورہ دینا چاہتا ہوںکہ ٹرانسپورٹ ورکروں کو اہل خانہ سمیت سمندر میں پھینک دیا جائے۔ تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ تین دن تک حکومت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔ صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ تین دن انتظار کے بعد گاڑیاں سڑکوں پر لا کر کھڑی کردیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن