علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
لاہور( کلچرل رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مفکر پاکستان ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبالؒ کا82واں یوم وفات آج21 اپریل کوعقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکیم الامت نے اپنے فکر و فلسفہ کے ذریعے امت واحدہ کی نبوی تعلیم کو اجاگر کیا، امت مسلمہ کے زوال میں باہمی تقسیم اور انتشار کا مرکزی کردار ہے، آج بھی اگر امت اپنا کھویا ہوا مقام بحال کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے وہ ایک کتاب جس کا نام قرآن مجید ہے اس پر جمع ہوجائیں۔ آج کل لاک ڈائون کی وجہ سے معمول کی مصروفیات کم ہیں،یہ بہترین وقت ہے کہ نوجوان حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کی فکر کا مطالعہ کریں۔ علامہ محمد اقبالؒ کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کا نسخہ کیمیا ہے۔