اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا
لاہور(کامرس رپورٹر )انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 8 پیسے کم ہو گئی تاہم یورو اور برطانوی پاونڈ مہنگے ہو گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 163 روپے 49 پیسے رہ گئی ۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 163 روپے 50 پیسے رہ گئی ۔