• news

ڈاکوئوں کادو بہنوں سمیت 3افرادپر تشدد ، لاکھوں کی اشیاء نقدی چھین لی


فیروزوالہ(نامہ نگار) مجید پارک میں ڈاکوئوں نے نوجوان دانش علی کو گن پوائنٹ پرروک کر اس سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی اور مزاحمت پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایاونڈالہ میں ڈاکوئوں نے دوسگی بہنوں سے پرس چھین لیا ، 25ہزارروپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے ، مزحمت پر دونوں بہنوں کیساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کرکے فرار ہوگئے ڈاکوئوں نے طارق کالونی میں محمدیونس سے موٹرسائیکل صابر بشیر سے 60ہزار روپے ہینڈبیگ عبدالحفیظ سے موبائل اور نقدی چھین لی ،فیکٹری ایریا کے علاقہ منڈیالی میں چوروں نے ایک فیکٹری میں داخل ہوکر25لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان چوری کرلیا، فیکٹری انتظامیہ میاں عامر رفیق کی رپورٹ پر فیکٹری ایریا پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن