سادھوکے:تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر مزدوروں کا فیکٹری کے باہر احتجاج
سادھوکے(نامہ نگار) دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے باعث دو سو سے زائد مزدوروں کا فیکٹری کے باہر احتجاج۔تفصیل کے مطابق یہاں پر قائم سینٹری کا سامان بنانے والی معروف فیکٹری کی جانب سے مزدوروں کو گذشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی جبکہ لاک ڈائون اور دفعہ144کے نفاذ کی وجہ سے اب فیکٹری بھی بند ہے۔مزدوں کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے اب تو دْکانداروں نے اْنہیں ادھار دینا بھی بند کردیا ہے ۔بعدازاں انہوں نے سابق چیئر مین چودھری گلفام ورک کے ذریعے مذاکرات کئے جس میں اْنہوں نے فوری ایک ماہ کی تنخواہ فیکٹری مالکان سے مزدوروں کو لیکر دی اور دوسری تنخواہ چندروز بعد دلوانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مزدوروں نے احتجاج ختم کردیا۔