گوجرانوالہ:اینٹی کرپشن کی کارروائی ‘محکمہ فوڈ کا کلرک رشوت لیتے ہوئے گرفتار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے گوجرانوالہ میں کارووائی کرتے ہوئے،محکمہ فوڈ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گوجرانوالہ ماجد علی خان کے آفس کلرک عتیق الرحمن کو چالیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن ضلع گوجرانوالہ کے سرکل آفیسر، ذوالفقار احمد چٹھہ نے شہری غلام حسین ورک کی شکایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی گئی ۔