• news

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ ضلعی اورزونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے ملک بھر سے جمع ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین رمضان المبارک کے چاند کے نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن