• news

لاک ڈاون تیزی سے ختم کرنے پر کرونازورپکڑسکتاہے،وائرس لیبارٹری میں تیار نہیں ہوا: عالمی ادارہ صحت

نیویارک (اے پی پی+ انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کی خاطر لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کا سلسلہ مرحلہ وار ہونا چاہئے۔ متعدد یورپی ممالک نے عالمی سطح پر گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے جاری لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس تناظر میں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اگر لاک ڈاو¿ن ختم کرنے میں تیزی دکھائی گئی تو کرونا وائرس ایک مرتبہ پھر زور پکڑ سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی میڈیا ترجمان نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران واضح کیا اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ کرونا وائرس کو کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک سامنے آنے والی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر کرونا وائرس گزشتہ سال چین سے ہی چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلا اور اب تک اس کے شواہد نہیں ہیں کہ وبا کسی لیبارٹری میں تیار کی گئی۔ ترجمان فدیلا چیب کا کہنا تھا کہ اب تک کے سامنے آنے والے اور دستیاب شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ وائرس جانوروں سے ہی پھیلا۔

ای پیپر-دی نیشن