• news

کوئی اضافی رقم نہیں دی, عوام کے جان و مال،صحت کی زمہ داری وفاقی حکومت کی ہے:بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال اور صحت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے۔ وفاق پر لازم ہے کہ وہ صوبوں کو صحت کے حوالے سے فوری طور پر فنڈز فراہم کرے، اس وقت تک صوبوں کو وفاق کی جانب سے کوئی بھی اضافی رقم نہیں ملی۔ وفاقی حکومت کی بی آئی ایس پی کی امداد کی تقسیم کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلا¶ کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ سماجی فاصلے کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے امداد کی جائے کہ مستحقین کی عزت نفس اور زندگیاں دونوں محفوظ رہیں۔ پیپلز پارٹی کے تمام ذمہ داران عوام میں سماجی فاصلے کا شعور پیدا کریں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بات چیت میں کیا۔ پارٹی سربراہ نے کہا کہ سندھ میں مستحق افراد کو امداد ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے۔ وزیراعلی سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کریں، معیشت دوبارہ ٹھیک ہو سکتی ہے، زندگیاں دوبارہ نہیں لوٹائی جاسکتیں۔

ای پیپر-دی نیشن