• news

مطالبات پورے نہ ہوئے تو پرسوں یوٹیلٹی سٹورز بند کر دینگے: ملازمین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پرسوں 24اپریل سے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن یونین نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک سٹورز اور دفاتر بند رکھے جائیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے تمام ملازمین کیلئے کرونا رسک الاﺅنس منظور کیا جائے۔ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے، تمام سیلز اور ویئر ہاﺅس سٹاف کو اپ گریڈ کیا جائے۔ یکم جولائی 2019ءسے تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا جائے۔ مارچ 2020ءسے تمام ملازمین کی تنخواہ ڈبل کی جائے۔ یونین نے 23اپریل تک تمام مطالبات پورے کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔چئیرمین سی بی اے یوٹیلٹی سٹور یونیننز عارف شاہ نے کہا ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن