اانسانیت کی خدمت بھائی چارے کے فروغ کا وقت ہے: اللہ رکھا سلفی
لاہور (پ ر) امن کمیٹی برائے بین المذاہب و سماجی ہم آہنگی پاکستان کے رہنما اللہ رکھا سلفی نے کہا ہے کہ یہ وقت انسانیت کی خدمت اور بھائی چارے کے فروغ کا ہے۔ سید محمود غزنوی کی قیادت میں امن کمیٹی پاکستان دن رات اسی جذبے کے تحت کام کر رہی ہے۔ کرونا کیخلاف جدوجہد قومی خدمت ہے۔ ہمارا مشن ہے احتیاطی تدابیر کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی جائے۔امن کمیٹی کی جدوجہد کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے.