• news

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی راشن سنٹر میں تبدیل کر دیا: زبیر احمد خان

اہور (پ ر) مسلم لیگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری راجہ فیاض تبسم نے پارٹی قائدین چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی پارٹی سیکرٹریٹ کو فوری طور پر راشن سنٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔ راشن سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لواحقین اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن