پتنگ بازی:گجرات،اوکاڑہ،شور کوٹ،شاہ پور اور سمندری سے 29افراد گرفتار
فیصل آباد+گجرات+اوکاڑہ+شورکوٹ+شاہ پور +سمندری(نامہ نگاران+آن لائن) گجرات میں پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 5 منچلے گرفتار کر لئے جن سے528 پتنگیں برآمدکرلیں۔تھانہ اے ڈویژن نے محلہ بخشو پورہ، تھانہ بی ڈویژن نے حسن چوک سے ایک، ایک پتنگ فروش اور تھانہ لاری اڈہ نے سلطان پورہ سے 3 پتنگ بازوں کوگرفتار کرکے8پتنگیں برآمد کرلیں۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ اوکاڑہ پولیس نے پتنگ بازی روکنے کیلئے ڈرو ن کیمروں کی ٹیکنالوجی استعمال کرنا شروع کردی پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ڈرون کمیروں کی مدد سے پتنگ بازی کرنے والے 16نوجوانوں کے خلاف کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے پولیس نے4پتنگ باز علی،عبدالقادر،عمران اورعلی کوگرفتارکرلیاہے جبکہ 12پتنگ باز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں،پولیس نے درجنوں پتنگیں اورڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ میں لے لی ہیں۔شورکوٹ چوکی سٹی کے انچارج سبطین رضاایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر بھڑ شورکوٹ سٹی پر چھاپہ مار کر 6پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کوگرفتار کرلیا۔ گرفتارہونیوالوں کے قبضے سے 6عدد پتنگیں اور 6عدددھاتی ڈورکے پنے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے دو پتنگ فروشوں تقی الحسن اور احمد عمرکھنڈ کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے سولہ پتنگیں اور پانچ عدد ڈوریں برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔سمندری میں پتنگ بازی کرنے پر 4افراد کو گرفتار کرکے کائیٹ ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ادھرسی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے گزشتہ دو روز کے دوران پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 285افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 71ہزار270 پتنگیں اور 80ہزار59 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے 238مقدمات درج کرلئے۔ سی پی او سہیل چوہدری نے پتنگ فروشوں کیخلاف بھر پور کارروائی کرنے پر تمام ٹاؤن ایس پیز اور عملہ کو شاباش دی ہے۔