• news

شیخ رشید کے موکلوں میں عمران نیازی‘ شہزاد اکبر شامل ہیں‘ رانا ثناء

فیصل آباد (آئی این پی) صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انا پرست عمران نیازی نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ ملک کو بند گلی میں لا کھڑا کیا۔ لاک ڈا ؤن میں تاخیر کی وجہ سے صورت حال خراب کی۔ مسلم لیگ میں گروپ بندی نہیں ریاست مدینہ میں چوروں کے ہاتھ کاٹے جا تے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ آٹا چینی چوروں کے ہاتھ کب کاٹے جاتے ہیں۔ فیصل آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا مفاد پرست ٹولے نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا۔ پارلیما نی پارٹیوں کے اجلاسوں میں لیگی ارکان کو بو لنے کی اجازت نہیں ہو تی جبکہ حکومتی ارکان کو گھنٹوں بولنے دیا جاتا ہے۔ انتقامی کارروائیاں صرف نون لیگ کے خلاف کی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف کو نوٹس جاری کرنا انتقا می کارروا ئی کا حصہ ہے۔ پارٹی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ چودھری برادران اور خواجہ سعد رفیق کی ملاقات پارٹی قیادت کے مشورے سے ہوئی۔ دونوں فیملیزکے تعلق 50سال پرانے ہیں۔ اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے۔ شیخ رشید کے مؤکلوں میں عمران نیازی اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔ ملک خوشامدی لوگوں کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شیخ رشید جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں۔ کرونا کے بجائے نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف کے پیچھے ہے۔ ہم نے جھوٹے الزامات کے باوجود جیلوں کا سامنا کیا۔ تصدیق ہو گئی دو سال سے نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے.

ای پیپر-دی نیشن