• news

گوجرانوالہ فیکٹریاں‘ کوٹ رادھاکشن 15 دکانیں سیل‘ کئی علاقوں میں گرفتاریاں

کوئٹہ‘ فیصل آباد، گوجرانوالہ، کامونکے، نارنگ منڈی، نوشہرہ، واہنڈو، کوٹ رادھاکشن (نامہ نگاران+ نمائندگان) لاک ڈاؤن کی خلاف وزی پر گوجرانوالہ میں 6 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں جبکہ کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بڑے شاپنگ سنٹروں سمیت200، سمندری میں 12دکانیں سیل کر دی گئیں۔ بوریوالا میں دکانداروں کیخلاف مقدمات درج، فیصل آباد میں متعدد ڈبل سوار پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔ چیچہ وطنی اور سمبڑیال میں 8،8 ڈبل سوار گرفتار‘ موٹر سائیکلیں تھانے میں بند کر دی گئیں۔ دیگر علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے منگل کو پولیس اور انتظامیہ کی کارروائیاں جاری رہیں۔ گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر کھولی گئی فیکٹریاں گودام اور دوکانیں سیل کر دیں اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) ساریہ حیدر اور اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) عثمان سکندر کی سربراہی میں سیل کی گئی فیکٹری میں سینکڑوں ورکرز ام کر رہے تھے رات گئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اے کے سٹیل ملز رمضان سٹیل اروپ مٹی کے برتن بنانے والی فیکٹری رفیق سٹیل سٹیٹ II شیخوپورہ روڈ پر واقع بھٹی کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج بھی کروایا اور پیر کے روز چیانوالی پر واقع پاور سٹیل اور ایس کے سٹیل کو دوبارہ خلاف ورزی پر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے گوجرانوالہ کینٹ پولیس نے ڈبل سواری کرنے والے اٹھارہ ملزمان کو پکڑ لیا نو موٹرسائیکلیں قبضہ میں لیکر مقدمات بھی کردرج کر دیئے گئے گوجرانوالہ سٹی ٹریفک پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی احکامات کی پاسداری نہ کرنے پر مجموعی طور پر 24403 ٹریفک چالان کر دیئے 2755 رکشہ تقریباً 9000 موٹرسائیکل 430 پی ایس وی وہیکلز 500 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کروائے گئے ہیں۔ کامونکے میں دفعہ 144 کے باوجود موٹرسائیکلوں پر ڈبل سواری کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ پابندی کے باوجود سبزی منڈی کے قریب ورکشاپ کھولنے پر مالک محمد وسیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نارنگ منڈی میں چیف آفیسر ٹاؤن کمیٹی شیخ خلیل احمد نے شٹر ڈاؤن کر کے گاہکوں کو سودا سلف دینے پر آج مزید چاردکانیں سیل کر دیں چیف آفیسر نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ دن بھر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ نوشہرہ ورکاں السید مارکیٹ کے چار دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے مدثر علی عبدالستار آرائیں اور قیصر اقبال بٹ کو سبزی فروخت کرنے جبکہ الیاس آرائیں کو ناشتہ فروخت کرنے پر الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ واہنڈو میں ڈبل سواری کرنیو الے بیس موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج بتایا گیا ہے پولیس نے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کے نفاد کے باوجود موٹرسائیکلوں پر ڈبل سواری کرنے پر بیس افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ کوٹ رادھاکشن میں پندرہ دکانیں سیل کر دی گئیں بیشتر دکان دار اپنی دکانوں کے اندر کسٹمرز کو بیٹھا کر باہر سے تالہ لگا دیتے ہیں

ای پیپر-دی نیشن