ایران:سمندر میں میزائلوں کی رینج ۷۰۰ کلومیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ
تہران (این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر علی رضا تنکسیری نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی خلیج عرب میں امریکی بحری جہازوں اور امریکی کشتیوں کے درمیان تصادم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد تہران سمندر میں میزائلوں کی رینج کو 700 کلو میٹر تک بڑھانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ایران کی نیوز ایجنسی نے کے مطابق ایران نے سمندر میں پانی کے اوپرتیرنے والی 55 میٹرطویل موٹر کشتی، جنگی کشتیاں اور ایئرکرافٹ بھی تیار کیے ہیں۔ایرانی نیول عہدیدار تنکسیری کا کہناتھا کہ خطے میں امریکیوں کی موجودگی امن کو تاراج کررہی ہے۔ ان کا اشارہ حال ہی میں ایرانی پاسدران انقلاب کی ایک جنگی کشتی اور امریکی بحری جہاز کے درمیان ہونے والے تصادم کی طرف تھا۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ سمندر میں موجود کشتیوں کے درمیان تصام کا ذمہ دار امریکا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو ہا ہے۔ ہم نے یڈیو ٹرانسمیشن کے ذریعے امریکیوں کوآگے بڑھنے سیروکا مگر انہوں نے ہماری وارننگ پرکوئی توجہ نہیں دی۔