• news

چین سے طلبہ کی واپسی‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدم پیروی پر درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کی واپسی کے لئے دائر والدین کی درخواست عدم پیروی پر نمٹادی گئی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ اب کرونا عالمی مسئلہ ہے، صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن