کرونا: گھر سے باہر سرگرمیاں ترک کر دیں:رحمن ملک
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سب کو چاہئے کہ گھروں سے باہر سرگرمیاں ترک کردیں۔ وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرس کے پیک کے دن آرہے ہیں جس میں یہ زیادہ پھیلے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دعا کریں کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرما کر ہمیں اس وبا سے نجات دلا دیں۔