• news

ترقی کے اہل افسروں واہلکاروں کوانکا حق بلاتاخیر دیا جائے:شعیب دستگیر


لاہور(نمائندہ خصوصی)آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہوا جس میں فورس کی ٹرانسفر پوسٹنگ، ریکروٹمنٹ پالیسی اور ڈیپوٹیشن سے متعلقہ امورتفصیلی زیر بحث آئے اورافسران کی مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا آئی جی نے کہا کہ ترقی کے اہل افسران واہلکاروں کی پروموشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے رینجز و اضلاع میں پروموشن بورڈز کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں ترقی کے اہل افسر واہلکاروں کو انکا جائز حق بلاتاخیر دیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن