• news

عبادت گاہوں میں سکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایا جائے:سی سی پی او


لاہور (نامہ نگار) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاقی حکومت کی 20 نکاتی ہدایات کے حوالے سے لاہور پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی صدارت میں منعقد ہوا۔سی سی پی او لاہور نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مساجد اور عبادت گاہوں میں شہریوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کو ہرممکن یقینی بنایا جائے۔ کرونا وائرس ، کرائم کنٹرول اور رمضان سیکورٹی کے لیے جامع پلان بنایا گیا ہے اس ضمن میں پندرہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن