• news

افغانستان: جھڑپیں، بم دھماکہ،4شہری،23 اہلکار ،31جنگجو ہلاک


کابل/غزنی(شِنہوا)افغانستان کے 3صوبوں میںمختلف جھڑپوں میں کم سے کم 23 افغان سکیورٹی اہلکار اور 31 طالبان ہلاک او ر 46 افراد زخمی ہوگئے، یہ بات حکام نے بدھ کوبتائی۔صوبائی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے شِنہوا کو بتایا کہ شمالی صوبہ سر پل کے صدر مقام سر پل شہر کے مضافات اور اس کے ہمسایہ سوزما قلعہ اور سانگ چاراک اضلاع میں سکیورٹی چوکیوں پر طالبان کے حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 11 ارکان ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے،انہوں نے کہا کہ سوزما قلعہ میں جنگجوؤں نے ایک فوجی اہلکار کو پکڑ بھی لیا ہے۔مقامی میڈیانے وزارت معدنیات وپٹرولیم کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مشرقی صوبے لوگر میں عسکریت پسندوں کے یناک تانبے کی کان کی سکیورٹی چوکی پر حملے میں8 پولیس اہلکار مارے گئے۔جبکہ ترجمان صوبائی پولیس نے بتایا کہ جنوبی صوبے قندھارکے اضلاع زہری،سپن بولدک اور میان شن میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے حملوں کو ناکام بنادیا ، جھڑپوں میں 4پولیس افسر ہلاک اور7دیگر زخمی ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ قندھار میں ہونے والی لڑائی میں 31 طالبان جنگجو ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔ دوسری جانب مشرقی صوبہ غزنی میں 4 افغان شہری اس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کی گاڑی ایک سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئیں ، صوبائی حکومت کے ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ترجمان حارف نوری نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ واقعہ خوگیانی ضلع میں پیر کا علاقے میں پیش آیا ہے ، ضلعی پولیس کے حکام حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کا پتہ لگانے اور انہیں اس واقعے کی اطلاع دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن