• news

سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ،سرمایہ کاری2ارب روپے سے زائد بڑھ گئی


کراچی (کامرس ڈیسک ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 464 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 744 پوائنٹس کے بینڈ میں رہاجب کہ حصص بازار میں گزشتہ روز23 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب روپے میں طے ہوئے۔سرمایہ کاری 2 ارب بڑھ کر 6105 ارب روپے ہوگئی ۔

ای پیپر-دی نیشن