افغان صدر کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی
کابل (صباح نیوز) صدر افغانستان اشرف غنی اور ان کی اہلیہ کے کرونا وائرس ٹسٹ کے نتائج منفی آ گئے۔ صدر غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے بتایا کہ صدر مکمل طور پر صحت مند ہیں اور وائرس کے خلاف ملک بھر میں کئے جارہے اقدامات کی رہنمائی کررہے ہیں ۔