• news

وزیر اعظم ملاقات کا موقع دیں ایسا آئیڈیا ہے جس سے سارا قرض اتر جائے گا: جاوید میانداد

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کھانے والے کھا کر نکل گئے اور عمران خان کی قسمت میں مانگنا چھوڑ گئے۔ وزیر اعظم کے کرونا وائرس متاثرین کے لیے قائم فنڈ کے لیے ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا ہماری تو قسمت میں ہی یہ رہ گیا ہے‘ مانگتے رہو بس، اس شخص نے بچپن سے مانگنا شروع کیا ہے، اب وزیراعظم بن کر بھی وہی کر رہا ہے۔ کسی نے ملک کا نہیں سوچا۔ ملک میں اب تک صرف اپنے مفادات حاصل کرنے والوں نے حکمرانی کی اور اب ہمیں عمران کی صورت میں لوگوں کا درد رکھنے والا سربراہ مملکت ملا ہے۔ عمران خان میرے ساتھ میٹنگ کر لیں۔ میرے پاس پاکستان کا قرضہ اتارنے کا پلان بھی ہے۔ ان کو پتہ ہے میں کیلکولیٹر ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن