پاور سیکٹر سکینڈل: انکوائری کمشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج کو لگانے کا فیصلہ جسٹس(ر) اعجاز افضل کے نام پر غور
اسلام آباد(نیٹ نیوز) حکومت نے پاور سیکٹر سکینڈل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج کو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر انکوائری کمشن کے سربراہ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے نام پرغور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر انکوائریکمشن کو ٹی او آر بنا کر دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاورسیکٹر انکوائری کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی کا اعلان چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ رہے ہیں۔