• news

پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فیصد رہنے کی توقع ہے: موڈیز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فی صد رہنے کی توقع ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث معاشی کھپت میں کمی ہو گی، کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی مالی ضروریات میں اضافہ ہو گا۔ موڈیز کے مطابق لاک ڈاون نے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ صنعتیں اور مارکیٹس بند ہونے کی وجہ سے مقامی کھپت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ حکومت نے 12سو ارب روپے کے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے جس سے معیشت کو سہارا ملے گا لیکن کرونا کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے باعث مالیاتی خسارہ جو پچھلے سال 8عشاریہ 9فی صد تھا، رواں مالی سال ساڑھے 9سے 10فی صد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں محصولات میں 40فی صد اضافہ ہوا لیکن دوسری ششماہی میں محصولات میں کمی کا اندیشہ ہے۔ حکومتی قرضے جی ڈی پی کے 87فی صد تک پہنچے کا امکان ہے۔ جی ڈی ممالک کی جانب سے قرضوں کی واپسی میں رعایت کا پاکستان معیشت پر مثبت اثر پڑیگا۔ آنے والے سالوں میں پاکستان کی معیشت بتدریج بہتر ہوتی چلی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن