چینی سفیر کی شاہ محمود سے ملاقات کرونا کیخلاف اقدامات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یائو جنگ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات کرونا وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے کرونا وبا کے پھیلا کو روکنے کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی سنجیدہ کاوشوں کو سراہاچینی سفیر نے کرونا وبا سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے پاکستان پریپیرڈنس اینڈ رسپانس پلان مرتب کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی وزیر خارجہ نے نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی بروقت مدد کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی ماہرین صحت کی ٹیم کے پاکستان آمد سے، ہمیں کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع میسر آیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ممالک کیلئے بلکہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فروغ ملے گا شاہ محمود قریشی نے کہا چین نے ایک بار پھر دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ پاکستان کے مثالی دوست اور آئرن برادر ہیں اور وہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے لیے دستیاب ہیں۔