• news

صبح 10سے 5بجے تک تمام بازار کھولنے کی اجازت دی جائے‘صدر انجمن تاجران

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے نا مساعد حالات کے باوجود تاجر تنظیمیں حکومت سے ہر ممکن تعاون کر رہی ہیں ،پولیس کو پابند کیا جائے حکومتی اجازت کے بعد کاروبار کھولنے والے تاجروں کو ناجائز ہراساں نہ کیا جائے ،حکومت سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اپنانے کی شرائط کے ساتھ صبح 10سے 5بجے تک تمام بازار اورمارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے جس سے تاجر بھی روزگار کما سکیں گے اور معیشت کا پہیہ بھی چل پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں کے بعد انجمن تاجران کے لاہور اور صوبہ بھر کے عہدیداروں سے ٹیلیفونک رابطوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تاجر طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جن پر بے پناہ مالی بوجھ پڑ گیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جارہا ہے۔ ہمیں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ تک گزارشات پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن