مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا کئی علاقوں میں سرچ آپریشن، 17 گرفتار، 2 نعشیں برآمد
سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوںمیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، پلوامہ ، شوپیاں ، اسلام آباد ، کولگام ، پونچھ اور کشتواڑ کے اضلاع کے مختلف علاقوں اور دیہات میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشددکارروائیاںجاری رکھیں۔ ادھر بھارتی پولیس نے سرینگر اور سوپور کے علاقوںمیں لاک ڈائون کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 7 ڈرائیوروں سمیت 17 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 46 گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔ بھارتی پولیس نے بارہ مولہ ضلع کے علاقے اڑی میںاعجاز احمد سمیت دو ٹیچرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ دریں اثنا ڈوڈا اور کپواڑہ کے اضلاع سے دونعشیں ملی ہیں جن میں ایک لاپتہ 18سالہ لڑکی کی نعش بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق انوشو دیوی نامی لڑکی کی مسخ شدہ نعش ڈوڈہ ٹائون سے ملی ہے جو گزشتہ سال دسمبر میں لاپتہ ہو گئی تھی ۔